Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ثانیہ مرزا کو تحفہ دے دیا

دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی کامیابیوں کو منانا چاہتے ہیں
شائع 07 مارچ 2024 02:18pm

بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو تحفہ دے دیا ہے، جس پر ثانیہ نے اداکارہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثانیہ مرزا کی جانب سے ایک تصویر اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں سابق ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ دپیکا پڈوکون تمہارا شکریہ۔

ساتھ ہی ثانیہ مرزا نے دپیکا پڈوکون کا خط بھی شئیر کیا جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم آپ کی کامیابیوں کو منانا چاہتے ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح آپ اپنا خیال رکھتی ہیں، اس پر بھی آپ داد کی مستحق ہیں۔

جبکہ اسی حوالے سے دپیکا پڈوکون نے کہا آپ کے لیے ہم نے ایک Care Package بھیجا ہے، جس میں مختلف جسمانی دیکھ بھال کی اشیاء موجود ہیں۔

دپیکا پڈوکون کی جانب سے ثانیہ مرزا کو مختلف سیلف کئیر کی ممکنہ کریمز اور لوشن بطور تحفہ دیے گئے ہیں۔

جبکہ اداکارہ نے تحفے میں اپنے ہی برانڈ 82E کا انتخاب کیا تھا، جو کہ بیوٹی کریمز اور جلد اور جسم کو بہتر بنانے والی کریمز بناتا ہے۔

اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا نے اپنی تصاویر اپلوڈ کی تھیں، جن میں اپنی فیملی کے ہمراہ وقت بتاتی دکھائی دیں، انہوں نے گزشتہ 2 ہفتوں کا ’کیمرہ رول‘ شئیر کیا تھا۔

social media

Sania Mirza

Deepika Padukone

Women's Day 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div