Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

نویں سے بارہویں جماعت تک 28 سال بعد نئے مضامین کا اضافہ

اختیاری مضامین بھی اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ، سندھ کو نصاب اپڈیٹ کرنے کا اختیار ہوگا،
شائع 07 مارچ 2024 02:38pm

کم و بیش 28 سال بعد نویں سے بارہویں جماعت تک نئے مضامین متعارف کرادیے گئے ہیں۔ اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن اورایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین کو بھی اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیشنل کریکولم کاؤنسل کی ڈائریکٹر ڈاکٹر مریم چغتائی کا کا کہنا ہے کہ طلبہ اب جدید دور سے ہم آہنگ نئے مضامین پڑھ سکیں گے۔

ڈاکٹر مریم چغتائی نے بتایا کہ مجموعی طور پر 83 مضامین کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔ لازمی مضامین 2006 میں اوراختیاری مضامین 1995 میں آخری اپڈیٹ کیے گئے تھے۔

سندھ میں رواں سال نویں اور گیارہویں جماعت کے اختیاری مضامین میں نیا تعلیمی نصاب پڑھایا جاسکتا ہے۔ اگلے سال دسویں اور بارہویں جماعت میں اپ گریڈیڈ نصاب پڑھایا جاسکے گا۔

نیشنل کریکولم کاؤنسل کی ڈائریکٹر کہتی ہیں کہ سندھ کے پاس اپنے نصاب کو اپڈیٹ کرنے کا اختیار ہوگا۔

ٹیکنیکل ایجوکیشن کے مضامین میں میڈیکل ٹیکنالوجی، فیشن ڈیزائننگ اور ڈریس میکنگ شامل ہیں۔ گرافک ڈیزائننگ، میڈیا پروڈکشن، مہمان نوازی، سیاحت کا انتظام اور ڈیٹا کوڈنگ سمیت دوسرے کئی مضامین بھی شامل کیے گئے ہیں۔

نویں سے بارہویں جماعت کے اضافی تکنیکی مضامین میں اشتہار اور ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مضامین شامل ہوں گے۔ ساتھ ہی ساتھ سول کنسٹرکشن، کمپیوٹر ایپلیکیشن، کمپیوٹر ہارڈ ویئر، مارکیٹنگ اور انٹرپرینیور شپ کے مضامین بھی پڑھائے جائیں گے۔

طلبہ کو ایونٹ مینیجمنٹ، فوڈ پروسیسنگ، موٹر وائنڈنگ،آٹومیشن، روبوٹکس ٹیکنالوجی اور ویلڈنگ کے حوالے سے بھی مہارت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

CURRICULUM UPGRADATION

9 TO 12 CLASS

DR MARYAM CHUGHTAI

NEW SUBJECTS ADDED