Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سزا کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر نیا بینچ تشکیل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن کل سماعت کریں گے
شائع 12 مارچ 2024 05:13pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سزا کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر نیا بینچ تشکیل دے دیا۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد کی سزا کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے خصوصی بینچ تشکیل دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن کل سماعت کریں گے۔

جسٹس طارق محمود جہانگری نے گزشتہ سماعت پر کیس سننے سے معذرت کرلی تھی۔

واضح رہے کہ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن اور دیگر نے سزاؤں کو چیلنج کر رکھا ہے، جسٹس بابر ستار کے یکم مارچ کے توہین عدالت کیس کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

توہین عدالت کیس فیصلے کیخلاف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد و دیگر کی اپیلیں سننے والا بینچ ٹوٹ گیا

توہین عدالت کیس: غیر مشروط معافی مسترد، ڈی سی اسلام آباد کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

Contempt of Court

deputy commissioner islamabad

dc islamabad

irfan nawaz memon

intra court apeal

justice miangul hassan aurangzeb

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div