Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

یوکرین جنگ، امریکا و روس کے اختلافات نے شدت اختیار کرلی

امریکا نے ایٹمی جنگ سے متعلق روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا بیان مسترد کردیا
شائع 14 مارچ 2024 08:50am

یوکرین جنگ کے حوالے سے امریکا اور روس کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ بیان بازی تیز ہوتی جارہی ہے اور فریقین ایک دوسرے پر دنیا کو ایک بڑی جنگ کی طرف دھکیلنے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔

امریکا نے کہا ہے کہ ایٹمی جنگ سے متعلق روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ یوکرین کی جنگ کو وسعت اختیار کرنے سے روکنے کے لیے بات چیت ناگزیر ہے۔ روس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔

روسی صدر نے بدھ کو ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر امریکی فوج یوکرین میں داخل ہوئی تو روس کی طرف سے شدید ردِعمل ہوگا۔ امریکا نے ایٹمی تجربات کیے تو روس بھی کرے گا۔

روسی صدر کا پوٹن کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا تاہم اگر کوئی ایسا کرے تو روس بھی ایٹمی جنگ کے لیے تیار ہے۔

امریکا نے اس انٹرویو پر ردِعمل میں کہا ہے کہ روس کی طرف سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی تیاریوں کا کوئی اشارا نہیں ملا ہے۔

ukraine war

PUTIN THREAT

ATOMIC WAR

US REACTION

NUCLEAR PREPARATIONS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div