Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

جنوبی افریقہ کا اسرائیلی فوج میں کام کرنے والے اپنے شہریوں کو سزا دینے کا اعلان

افریقن نیشنل کانگریس کی میٹنگ کے دوران وزیر نے فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کر دیا
شائع 14 مارچ 2024 04:35pm

جنوبی افریقہ نے اسرائیلی فوج کی طرف سے لڑنے والے اپنے شہریوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی وزیر انٹرنیشنل ریلیشنز نالیدی پاندور کا کہنا تھا کہ وہ شہری جو کہ اسرائیلی فوج میں ہیں انہیں ملک میں داخل ہوتے ہی قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نالیدی پاندور کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی بیان جاری کر دیا ہے کہ وہ جنوبی افریقن شہری، جو کہ اسرائیلی ڈفینس فورس کا ساتھ دے رہے ہیں، ہم تیار ہیں، جب آپ لوگ اپنے وطن پہنچیں گے، تو ہم آپ کو گرفتار کریں گے۔

افریقن نیشنل کانگریس کی میٹنگ کے دوران خطاب میں وزیر نے فلسطین سے یکجہتی کا اظہار بھی کر دیا، اس سے قبل دسمبر 2023 میں بھی نالیدی پاندور نے اپنے شہریوں کو اسرائیلی فوج میں شامل ہو کر فلسطین کے خلاف لڑنے پر ان کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا تھا۔

دسمبر میں جاری بیان میں جنوبی افریقہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ان رپورٹس پر شدید تحفظات ہیں، جن کے مطابق جنوبی افریقن شہری اور مستقل رہائشی اسرائیلی ڈفینس فورس میں شامل ہو کر غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کاروائیاں کر رہے ہیں۔

واضح رہے جنوبی افریقہ اُن ممالک میں شامل ہے، جو کہ غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم و ستم پر کھل کر بول رہے ہیں۔

اس حوالے سے جنوبی افریقہ نے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف درخواست بھی دائر کی تھی، جس پر 26 جنوری کو آئی سی جے نے باقاعدہ بیان جاری کیا۔

آئی سی جے نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے اور انسانی صورتحال کو بہتر بنائے۔

جبکہ اسرائیل کو حکم دیا کہ وہ محاصرہ زدہ علاقے میں نسل کشی کی کاروائیوں کو روکنے اور نسل کشی پر اکسانے والوں کو سزا دینے کے لیے اقدامات کرے۔

Israel

Palestine

South Africa

GENOCIDE IN GAZA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div