Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

لیگی قائدین نے جلسوں میں جرنیلوں کے نام لے کر فوج کےخلاف نعرے لگوائے، عطا تارڑ کے بیان پر بیرسٹر سیف کا ردعمل

مینڈیٹ چور وزیر اطلاعات شہداء پر سیاسی بیان بازی نہ کریں، بیرسٹر سیف
شائع 17 مارچ 2024 05:01pm

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے بیان پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پاک فوج کے خلاف غیر ملکی اخبارات میں اشتہارات شائع کروائے، لیگی قائدین نے جلسوں میں جرنیلوں کے نام لے کر فوج کےخلاف نعرے لگوائے، ن لیگ شہداء کو سیاست میں گھسیٹ کر ان کی قربانیوں کے نام پر سیاست کر رہی ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ملک سے عوام کی خون پسینے کی کمائی چھین کر بیرون ملک محلات بنائے۔

انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے زریعے جھوٹا مینڈیٹ حاصل کرکے جھوٹے عہدوں پر بیٹھ کر وزارتیں حاصل کرنے والوں کا شیوہ ہے کہ مخالفین پر جھوٹا الزامات لگائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک محب وطن جماعت ہے جس نے برے وقت میں پاکستان کو نہیں چھوڑا۔ ہم پاکستان کے شہری اور اسی سرزمین کے بیٹے ہیں یہی پیدا ہوئے اور یہی مریں گے، ہم علاج کیلئے لندن بھاگنے والے اور برے وقت میں ملک چھوڑ کر بیرون ملک پناہ لینے والے لوگ نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی توہین کے بارے میں پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر کوئی مہم نہیں چلائی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دیں، پی ٹی آئی نے ہمیشہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور وزیر اطلاعات شہداء پر سیاسی بیان بازی نہ کریں، جعلی فارم 47 اور چوری کے مینڈیٹ پر حکومت کرنے والے میڈیا میں پی ٹی آئی سے متعلق افواہوں سے گریز کریں۔

مریم نواز کی مداخلت پر پی ٹی آئی کی ملیکہ بخاری کو باہر جانے کی اجازت

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے خواجہ آصف اورعطا تارڑ کے شہداء کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء ہمارے ہیروز ہیں اور کسی گروہی تقسیم کے بغیر قوم کا مشترکہ اثاثہ ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء کو اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنانا افسوس ناک ہے، افواج اوراس کے شہداء پرحملے نواز شریف اور اس کے درباریوں کی روایت رہی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ خواجہ آصف اور عطا تارڑ ان مجرموں میں سے ہیں جنہیں عوام نے مسترد کیا، مینڈیٹ پر کھلا ڈاکہ ڈال کر انہیں ایوان میں پہنچایا گیا۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اندر سے شہداء کی حرمت و حیثیت پر حملے کسی اور کیلئے خود ریاست کیلئے بڑا امتحان ہیں، غاصبِ اعظم اپنے وزیروں کو نکیل ڈالے اور شہداء کو اپنی سیاست کا ایندھن بناکر ان کے اہلِ خانہ اور قوم کے جذبات مجروح کرنے والوں سے باز پرس کرے۔

pti

Attaullah Tarar

Barrister Muhammad Ali Saif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div