Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند کرادیے گئے

اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے کارروائی کی
شائع 19 مارچ 2024 05:11pm

اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند کرا دیے۔

ترجمان کیپیٹل پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے کارروائی کی ہے اور سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاونٹس بند کروا دیے۔

ترجمان کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے منفی سرگرمیوں میں ملوث 1522 اکاونٹس کی نشاندہی کی ہے، ان اکاؤنٹس کی بندش کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا۔

بند ہونے والے اکاؤنٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور 350 اکاونٹس دہشت گردی مواد پھیلانے میں ملوث تھے جبکہ باقی 1060 اکاونٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی کی روک تھام سے دہشت گردی کے تدارک اور شہر کی سکیورٹی کو مؤثر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی منفی سرگرمیوں سے دُور رہیں۔ اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد

social media

islamabad police

Fake Social Media Accounts

Ban on Social Media

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div