Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

میرا نام تمغۂ امتیاز کی فہرست سے نکال دیا گیا، سرمد کھوسٹ کا انکشاف

جن لوگوں نے مبارکباد دی تھیں وہ اپنی مبارکباد واپس لے لیں
شائع 22 مارچ 2024 11:01pm

معروف اداکار سرمد کھوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا نام تمغہ امتیاز کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار سرمد کھوسٹ نے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں کی فہرست شیئر کی جس میں ان کا نام موجود نہیں ہے۔

سرمد کھوسٹ نے لکھا کہ میرا نام 14 اگست 2023 کو تمغہ امتیاز پانے والوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جو مجھے کل 23 مارچ کو وصول کرنا تھا۔

سرمد کھوسٹ نے لکھا کہ بھئی، یہ میں نے خود تو نہیں بنا لی تھی لسٹ، اور جہاں تک مجھے یاد ہے کہ حتمی فہرسٹ 14 اگست کو جاری کی گئی، یہ فہرست حتمی ہوتی ہے جب تک کہ وصول کنندہ ایوارڈ قبول کرنے سے انکار نہ کردے۔

سرمد کھوسٹ نے لکھا کہ جن لوگوں نے مجھے گزشتہ سال مبارک باد دی تھی وہ اپنی مبارک باد واپس لے لیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست 2023 میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 304 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو اعزازات کے لیے منتخب کیا گیا تھا جس میں سرمد کھوسٹ کا نام بھی شامل تھا ۔

واضح رہے کہ فلم انڈسٹری میں جن دیگر لوگوں کو اعزاز دیا جائے گا ان میں عدنان صدیقی، زبیدہ (نغمہ) اور حسن عسکری، نصیر بیگ مرزا (مصنف، پروڈیوسر)، عجب خان (خطاط، مصور) اور باقر عباس (بانسری بجانے والے) شامل ہیں۔

Sarmad Khoosat

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div