Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی گئی

نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کردیا جائے گا، ترجمان پی سی بی
اپ ڈیٹ 24 مارچ 2024 03:05pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر وہاب ریاض کی قیادت میں کام کرنے والی موجودہ قومی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا، نئی کمیٹی میں سابق آل راؤنڈرر عبدالرزاق اور اظہر علی کی شمولیت کا قوی امکان ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے، نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب کے لیے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی، نئی سلیکشن کمیٹی کے میرٹ پر فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق کرکٹ وہاب ریاض تھے جبکہ کمیٹی ممبران میں وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر شامل تھے۔

اسی طرح کنسلٹنٹ ممبران میں کامران اکمل، راؤ افتخار انجم جبکہ مینیجر اینالسٹ حسن مظفر چیمہ شامل تھے۔

گزشتہ روز چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی کال پر عبدالرزاق نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی تھی جبکہ اس موقع پر انھیں کرکٹ کی بہتری میں معاونت کی پیشکش بھی کی گئی تھی جو انہوں نے قبول کرلی تھی۔

سلیکشن کمیٹی کا اعلان آج ہونے کا امکان

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی آج پریس کانفرنس شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پریس کانفرنس میں نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر سکتے ہیں اور اس حوالے سے وہاب ریاض کو دوبارہ چیف سلیکٹر کی ذمےداریاں ملنے کا امکان ہے جبکہ سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق رکن کے طور پر مضبوط امیدوار ہیں۔

رواں ہفتے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں تربیتی و فٹنس کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی پی سی بی حکام سے تفصیلی مشاورت ہوئی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا تھا جس میں محسن نقوی نے میرٹ اور کارکردگی پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا تھا کہ پی ایس ایل 9 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کیا جائے، کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔

PCB

Pakistan Cricket Team

Wahab Riaz

cheif selector

chairman pcb

mohsin naqvi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

National Selection Committee

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div