Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بھارتی شہر بجنور میں مسلم فیملی سے بدسلوکی پر ایک شخص گرفتار

چند اوباش نوجوانوں نے مسلم نوجوان کا چہرہ رنگ دیا تھا اور معمر خاتون پر پانی سے بھری بالٹی الٹی تھی
اپ ڈیٹ 24 مارچ 2024 04:02pm
تصویر بذریعہ: ٹائمز ناؤ/ ویڈیو اسکرین شاٹ
تصویر بذریعہ: ٹائمز ناؤ/ ویڈیو اسکرین شاٹ

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر بجنور میں روزہ دار مسلم فیملی کو ہندو انتہا پسندوں نے ہولی کے رنگوں میں رنگ دیا۔ ایس ایس پی بجنور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ واقعہ 20 مارچ کا ہے۔ مسلم فیملی ایک موٹر سائیکل پر بجنور کے علاقے دھرم پور سے گزر رہی تھی کہ چند اوباش نوجوانوں نے اُسے روک کر گھیرلیا۔

اس واقعے کی جو وڈیو وائرل ہوئی ہے اُس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوانوں نے موٹر سائیکل چلانے والے نوجوان کے چہرے پر کالا رنگ پوت دیا۔

متاثرہ فیملی نے انتہا پسندوں کو رنگ ڈالنے اور پانی پھینکنے سے منع کیا اور خاتون نے ہاتھ سے بھی روکا تاہم وہ نہ مانے اور بدسلوکی کرتے رہے۔

موٹرسائیکل پر دو خواتین بھی سوار تھیں۔ تینوں پر پہلے پانی کی موٹی دھار ماری گئی اور پھر ایک نوجوان نے معمر خاتون پر پانی سے بھری بالٹی الٹ دی۔

انتہا پسندوں نے مسلم فیملی سے بدسلوکی کے دوران ’جے شری رام‘ اور ’ہر ہر مہادیو‘ کے نعرے بھی لگائے۔

وڈیو وائرل ہونے پر اس ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی بجنور نیرج جدوآن نے سرکل آفیسر کو حکم دیا کہ متاثرہ فیملی کے گھر جاکر ایف آئی درج کی جائے۔

پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس واقعے کے تمام ذمہ داروں کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

india

Indian Muslims

Holi

ramadan 2024

extremists

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div