Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کردی

جسٹس ہاشم خان کاکڑ کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنانے کا فیصلہ
شائع 25 مارچ 2024 04:19pm

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی متفقہ طور پر سفارش کردی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جن 6 ججوں کو متفقہ طور پر مستقل کرنے کی سفارش کی ان میں جسٹس عبدالرحمان، جسٹس جواد سروانہ، جسٹس ثناء منہاس، جسٹس خادم سومرو، جسٹس اعجاز اور جسٹس امجد شامل ہیں۔

6 ججز کی مستقلی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا گیا۔

دوسری جانب جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس ہاشم خان کاکڑ کے نام کی منظوری دی گٸی، جوڈیشل کمیشن نے معاملہ حتمی منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔

مزید پڑھیں

بلوچستان ہائیکورٹ کے پانچوں ججز کو مستقل کرنے کی سفارش

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ جج بنانے کا فیصلہ

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

Sindh High Court

Balochistan High Court

Chief Justice Qazi Faez Isa

additional judges

judicial council of pakistan

justice hashim khan kakar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div