Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

امریکہ میں بحری جہاز ٹکرانے سے معروف پل تباہ، گاڑیاں مسافروں سمیت دریا میں جا گریں

حادثہ رات کے وقت ریاست میری لینڈ میں پیش آیا
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2024 02:45pm

امریکہ کے شہر بالٹی مور کے مشہور فرانسس اسکاٹ پل سے ایک کارگو جہاز ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں پل ٹوٹ کر دریا میں جا گرا۔ جس وقت پل ٹوٹااس کے اوپر گاڑیاں چل رہی تھیں اور متعدد مسافروں سمیت دریا میں گر گئیں۔

حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے بالٹی مور میں واقع مقبول اور قدیم پل مقامی وقت کے مطابق رات کو (پاکستانی وقت کے مطابق منگل کی سہہ پہر) پونے دو میل لمبا پل اُس وقت گرا جب ایک کارگو شپ برج سے جا ٹکرایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں متعدد گاڑیاں سمندر میں جا گریں اور مجموعی طور پر 20 افراد کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

تاہم ریسکیو عملے نے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارگو شپ کے ٹکرانے کے چند سیکنڈز میں ہی پُل سمندر میں جا گرا۔

ذرائع کے مطابق برفیلے پانی سے مزدوروں سمیت 20 افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

کارگو جہاز کا نام ’دالی‘ جس میں حادثے کے فورا بعد آگ لگ گئی، جبکہ حادثے کے بعد پُل کی محرابیں بھی متاثر ہوئیں۔

میری لینڈ ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی ورکر کا کہنا ہے کہ اب پُل میں کچھ بھی باقی نہیں رہا ہے، سب کچھ تباہ ہو چکا ہے۔

سینرجی میرین گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارگو شپ میں موجود 2 کپتانوں سمیت عملے کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اپنے بیان میں ترجمان نے بتایا کہ تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے۔

’دالی‘ کارگو شپ نے اپنے انفرادی رسپانس سروس کو بھی متحرک کر دیا ہے۔

دی سن کے مطابق غوطہ خور ٹیمیں مزدوروں کی تلاش میں مگن ہیں، تاہم فائر چیف کیون کارٹورائٹ نے واقعے کو بڑے پیمانے پر انسانی جان کے نقصان کا واقعہ قرار دے دیا ہے۔

America

Cargo ships

maryland

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div