Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان

سیریز کا آغاز نومبر سے ہوگا
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2024 05:30pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، 3 ونڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا۔

دورہ آسٹریلیا سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم نومبر میں وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔

تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز 4 سے 18 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر میلبرن۔

دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اور تیسرا ون ڈے 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر برسبین دوسرا میچ 16نومبرکو سڈنی اور تیسرا میچ 18 نومبر کو ہوبارٹ میں ہوگا۔

cricket

پاکستان

Australia

t20 series

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)