Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، 6 سے 8 اپریل تک مزید ارکان شامل ہونے کا امکان

کابینہ میں مزید 6 وزیر، مشیر اور معاونین خصوصی شامل ہوں گے
شائع 28 مارچ 2024 01:33pm

سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، 6 سے 8 اپریل تک سندھ کابینہ میں مزید ارکان شامل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا، کابینہ میں مزید 6 وزیر، مشیر اور معاونین خصوصی شامل ہوں گے۔

6 سے 8 اپریل تک سندھ کابینہ میں توسیع متوقع ہے، ایک ہندو اور ایک خاتون رکن کو وزارت ملنے کا امکان ہے۔

سندھ کابینہ میں مشیر شامل کرکے اہم محکمے دیے جائیں گے جبکہ کابینہ میں مرحلے وار معاونین خصوصی شامل ہوں گے۔

karachi

Sindh government

sindh cabinate

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div