Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟ مجوزہ نام سامنے آگئے

فٹنس کیمپ کے بعد کپتان کے حوالے سے فیصلہ کردیا جائے گا
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2024 05:13pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ قومی سلیکشن کمیٹی نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو کپتان کے حوالے سے تجاویز بھیج دیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے حوالے سے مشاورت کی گئی، ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم کا بطور کپتان نام سر فہرست ہے تاہم سلیکٹرز نے محمد رضوان، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کے ناموں پر بھی غور کیا ہے۔

ایک سلیکٹر نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کی تجویز دی جبکہ سلیکٹرز نے کپتان کی تبدیلی کے بعد ڈریسنگ روم کے متوقع ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کاکول میں جاری کیمپ میں پلئیرز کی فٹنس رپورٹ مانگ لی۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی کو برقرار رکھنے یا نیا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کاکول فٹنس کیمپ کے بعد ہو گا۔

مزید پڑھیں

کون بنےگا پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ ؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی گئی

babar azam

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

Shaheen Shah Afridi

shadab khan

Muhammad Rizwan

New Chairman PCB

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

new captain pakistan team

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div