Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پی آئی اے نجکاری: جلد بین الاقوامی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہوں گے

حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اقدامات تیز کر دیے
شائع 29 مارچ 2024 01:29pm

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی فروخت کے معاملے پر حکومت نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے اقدامات تیز کر دیے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے شیئرز فروخت سے متعلق جلد بین الاقوامی مارکیٹ میں اشتہارات شائع کیے جائیں گے، حکومت کے بین الاقوامی سرمایہ کارگروپس سے رابطے شروع ہوگئے۔

بین الاقوامی سطح پر اشتہارات برائے نیلامی دیے جائیں گے، ترکی، ملائشیا، قطر، یو اے ای، جرمنی، فرانس اور نیدرلینڈز کے انویسٹرز نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

پی آئی اے یونین نے نجکاری کے خلاف ردعمل دینے کی تیاریاں شروع کردیں۔

پاکستان نے پی آئی اے کی فروخت کے لیے ورلڈ بینک انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا، تمام پی آئی اے جہاز اور روٹس کے علاوہ انجینئرنگ، کیٹرنگ اور کارگو سمیت متعدد شعبے بھی ڈیل میں شامل ہوں گے۔

ملک کے 3 بڑے ائرپورٹس اسلام آباد، کراچی اور لاہور بھی آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے، لاہور، اسلام آباد ائرپورٹ آزمائشی بنیادوں پر آوٹ سورس ہوچکا۔

ذرائع کے مطابق وزارت ہوا بازی حکام کو معاملے پراہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، پاکستانی سفیروں کے ساتھ اجلاس بلاکربین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاروں کوآئوٹ سورسنگ میں سرمایہ کاری کے لیے قائل کیا جائے گا، بیرون ملک پاکستانی سفیروں کو پاکستان ایوی ایشن حکام کی طرف سے تیارکردہ مخصوص بریف دی جائے گی۔

اسلام آباد

PIA

PIA Flight

Pakistan International Airlines

PIA Privatisation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div