Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

برازیل سے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

9044 میل کا سفر طے کرنے والی یہ کارگو طیارہ کی تاریخ کی لمبی ترین پرواز بن گئی
شائع 30 مارچ 2024 08:23am
علامتی تصویر / روئٹرز
علامتی تصویر / روئٹرز

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت برازیل سے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

امریکی کمپنی“نیشنل ائیر لائنز“ کا کارگو طیارہ کھیپ لے کر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔

یہ عمل (SIFC) کے تحت گرین پاکستان لائیو اسٹاک انیشیٹیو کو بہتر بنائے گا۔ 9044 میل کا سفر طے کرنے والی یہ پرواز تاریخ کی لمبی ترین پرواز بن گئی۔

اس تاریخی برآمد کی سہولت کاری میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، فان گرو پروائیویٹ لمیٹڈ بھی شامل ہے۔

برازیلین سفیر اور برازیل میں تعینات پاکستانی سفیر نے بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

مویشی مقامی کسانوں کو گوشت اور دودھ کی ضروریات کے تحت فراہم کئے جا رہے ہیں۔

نو نسلوں پر مشتمل مویشیوں میں پاکستان کی مقامی اور برازیل کی نسلیں شامل ہیں۔ پاکستان کی مقامی نسلوں میں لال سندھی، گزیرہ، براہمن اور گیر شامل ہیں۔ ان نسلوں کو برازیل نے پاکستان سے 1950 ء میں حاصل کیا تھا۔

مویشیوں کو اوکاڑہ پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کو کورنٹائن میں رکھا جائے گا۔

economic crisis

livestock

Special Investment Facilitation Council (SIFC)

GREEN ECONOMY

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div