Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں انڈیکس بلند ترین سطح 68 پزار پر پہنچ گیا

ایک ہی سیشن میں انڈیکس نے دوسری مرتبہ بلند ترین سطح عبور کی
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2024 04:49pm

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخ میں بدھ کوپہلی بار کے ایس ای 100 انڈیکس 68 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔ کچھ دیر بعد انڈیکس نیچے آیا لیکن اس نے ایک بار پھر 68 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرلی۔

بدھ کو مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور کاروبار شروع ہوتے ہی انڈیکس 68392 پر جا پہنچا۔ کئی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ تاہم یہ تیزی برقرار نہ رہی اور اگلے ڈیڑھ گھنٹے میں انڈیکس 67 ہزار کے قریب پہنچ گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ نے دوبارہ بڑھنا شروع کیا۔ اور انڈیکس ایک ہی سیشن میں دوسری مرتبہ 68 ہزار کی نفسیاتی عبور کرگیا۔

سنرجی، کے الیکٹرک، پی آئی اے، پی پی ایل، پاکستان ریفائنری لمیٹد فعال ترین شیئرز میں تھے۔

دن گیارہ بجے تک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 400 پوائنٹ اضافہ ہو چکا تھا۔

کاروبار کا اختتام 660 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 68 ہزار 416 پوائنٹس پر ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

PSX

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div