Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

9 مئی حملہ کیس: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کےوارنٹ گرفتاری جاری

33 ملزمان کو عدالت نے طلب کیا عدم تعمیل پردوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
شائع 04 اپريل 2024 05:43pm

9مئی کو حساس اداروں اور وزیرداخلہ کےگھر پر حملے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

عدالت کی جانب سے مرادسعید، زرتاج گل، اعظم سواتی، شہبازگل کےوارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔

منحرف رکن فرخ حبیب، زین قریشی، حماداظہر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔

اسلم اقبال، یاسمین راشد سمیت دیگر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئے۔

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو عدالت نے متعدد بار طلب کیا، لیکن احکامات کی عدم تعمیل پر 33 ملزمان کی دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئے ہیں۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی واقعات میں اشتہای ہونے والے ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالت نے 64 ملزمان کی جائیداد کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

pti

pti leaders

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

9 May Cases

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div