Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

دو فٹ کے نوجوان کا سوٹ سلائی کی پوری قیمت مانگنے پر احتجاج

دو فٹ کے وقار اس بار نئے کپڑوں کے بغیر عید کریں گے
شائع 06 اپريل 2024 04:37pm

عید قریب آتے ہی درزیوں کی چاندی ہوجاتی ہے اور کپروں کی سلائی کے منہ مانگے دام وصول کئے جاتے ہیں، بچہ ہو یا بڑا سب کے جوڑے کی قیمت یکساں مقرر کردی جاتی ہے۔

بچوں کے کپڑوں کی سلائی کی اتنی قیمت سن کر والدین تو پریشان ہو ہی جاتے ہیں، لیکن کچھ بڑے لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے قد کی وجہ سے احتجاج کرتے اور درزیوں سے الجھتے نظر آتے ہیں کہ اتنا چھوٹا سا سوٹ سینے کے اتنے پیسے کیوں دیں؟

انہی افراد میں سے ایک نوشہرو فیروز کے وقار ہیسبانی ہیں جن کا قد دو فٹ ہے۔

وقار قیمتوں کے حوالے سے درزیوں کی من مانی سے پریشان ہیں اور اس بار نئے کپڑوں کے بغیر عید کریں گے۔

وقار نے درزیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ درزی ایک جوڑے کی سلائی کے 1500 روپے مانگ رہا ہے، مجھے 200 سے 300 روپے مزدوری کے ملتے ہیں۔

دو فٹ کے وقار نے مطالبہ کیا کہ ضلع انتظامیہ نوٹس لے کر زیادہ سلائی لینے والے درزیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

Eid ul Fitr

Midget Protest

Tailors Hiking Price