Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

شیر افضل مروت نے پارٹی اختلافات سے متعلق بیانات پر اہم فیصلہ کرلیا

آج کے بعد پارٹی کے اختلافات کے مسئلے پر کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا، رہنما پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 07 اپريل 2024 12:56pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی اختلافات سے متعلق بیانات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا کہ آج کے بعد پارٹی کے اختلافات کے مسئلے پر کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا۔

پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے پارٹی اختلافات سے متعلق بیانات بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ 2 ماہ سے میڈیا پر پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں چل رہی ہیں، اس معاملے میں مجھے اپنی بھی غفلت نظر آئی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ ہمیں ذمہ داری سے اپنے کردار کا تعین کرنا چاہیئے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے اعلان کیا کہ آج کے بعد پارٹی کے اختلافات کے مسلہ پر کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا، پارٹی میں اپنے تمام اختلافات ختم کرتا ہوں، پارٹی کے اندر میرے خلاف کوئی پراپیگنڈہ کرے تو میری طرف سے کوئی جواب نہیں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

پی ٹی آئی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے، شہریار آفریدی کی قیادت کو وارننگ

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں اپنے تمام مسائل کو آج سے ختم کررہا ہوں۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Sher Afzal Marwat

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div