Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

عمران خان، بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت

بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے باعث عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست دائر کی گئی تھی
شائع 08 اپريل 2024 05:18pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرانے کے فیصلے پرعمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل آفس سے اسٹیٹ کونسل عبد الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ ہم نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹادی تھی، جس پر درخواست گزار کے وکیل عثمان ریاض گل نے جواب دیا کہ ہم نے اسی عدالت کے حکم پر عمل درآمد کی درخواست دی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ کیسے عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا جاسکتا ہے، اگر آرڈر پر عمل نہیں ہوا تو توہین عدالت کی درخواست دائر کریں،ہم کاروائی کریں گے۔

وکیل عثمان گل نے استدعا کی کہ عید پر ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے، یہ جیل حکام کے اختیار میں بھی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کیا تاہم وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو ایڈووکیٹ جنرل آفس سے اسٹیٹ کونسل عبد الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگ نے حکم دیا کہ چیف کمشنر آفس اور جیل اتھارٹیز سمیت متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے آج ہی رپورٹ پیش کریں کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا؟ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی بھی جمع کرائیں۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ دونوں طرف سے سیاست ہو رہی ہے،عید کے بعد اس کیس کو سن کر فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر بشریٰ بی بی کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ملاقات کی ہدایت کرتے ہوئے عید پر بھی ملاقات کروانے کی ہدایت کی تھی۔

درخواست گزار نے عدالتی حکم کے باوجود بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر عمل درآمد کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

bushra bibi

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div