Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ سندھ کا قیدیوں کی سزا میں 120 دن کی کمی کا اعلان

وزیراعلیٰ نے منظوری آئی جی جیل خانہ جات کی درخواست پردی۔
شائع 08 اپريل 2024 08:48pm

وزیراعلیٰ سندھ نے عید الفطر کے موقعے پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے سندھ کے جیلوں میں قید قیدیوں کی سزا میں 120دن کی خصوصی معافی کی منظوری دی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے منظوری آئی جی جیل خانہ جات کی درخواست پردی، سزا معافی کا اطلاق قتل،جاسوسی،بغاوت،ریاست مخالف سرگرمی کےقیدیوں پرنہیں ہوگا۔

زنا، اغوا،ڈکیتی،منشیات کے جرائم میں ملوث قیدی بھی معافی کےحقدار نہیں ہونگے نہ ہی مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدی معافی کے حقدار ہونگے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے اپنے مراسلہ میں کہا کہ قیدیوں کی سزا معافی کا خصوصی اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہے، جیل خانہ جات قوانین 2019 کے رول 788 کے تحت قیدیوں 120 دن کی سزائیں معاف کی جاسکتی ہے۔

karachi

prisoners

Eid ul Fitr

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div