Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے والوں کی سمیں عید کے بعد بلاک کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر عید کے بعد انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کرے گا، اعلیٰ سرکاری ذرائع کا دعویٰ
شائع 09 اپريل 2024 10:59am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے عید الفطر کے بعد نان فائلرز اور انڈر فائلرز کے موبائل فونز کی 5 لاکھ سمیں بلاک کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ایک انگریزی اخبار نے اعلیٰ سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی مشاورت سے 4 لاکھ انڈر فائلرز کی شناخت کی تیاریاں کرلی گئی ہیں، یہ ایسے افراد ہیں جنہوں نے قابل ٹیکس آمدنی ہونے کے باوجود اپنے ریٹرن فائل نہیں کیے۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایف بی آر عید الفطر کے بعد انکم ٹیکس جنرل آرڈر (آئی جی ٹی او) جاری کرے گا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایسے افراد کو نوٹس بھی بھیجے تھے لیکن ان کی جانب سے پھر بھی ریٹرن جمع نہیں کروائے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ، ایک لاکھ نان فائلرز کی شناخت ایف بی آر کے براڈننگ ٹو ٹیکس بیس سے کی گئی ہے اور ان کی سمز کو بھی بلاک کر دیا جائے گا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پہلے مرحلے میں 5 لاکھ سمز کو بلاک کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان تفصیلی بات چیت کے بعد اس فیصلے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

انگریزی اخبار کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 20 لاکھ ممکنہ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کی تاہم موبائل کمپنیوں نے درخواست کی کہ وہ اتنی بڑی تعداد کی سمز بلاک کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتیں۔

FBR

Mobile Phones

Tax Refund Claims

IMF Tax

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div