Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک بحالی کی جانب گامزن

نیپال نے خارجہ سیکریٹریز کے اجلاس کی تجویز دے دی
شائع 09 اپريل 2024 05:30pm

جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک بحالی کی جانب گامزن ہے، ذرائع کے مطابق نیپال نے سارک پروگرامنگ کمیٹی کے اجلاس میں خارجہ سیکریٹریوں کے اجلاس کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق سارک پروگرامنگ کمیٹی کا اجلاس مارچ میں کٹھمنڈو میں ہوا تھا، جس میں سارک ممالک کے ڈی جیز اور جوائنٹ سیکریٹریز نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزارت خارجہ کے ڈی جی ساؤتھ ایشیاء الیاس نظامی نے کی۔.

ایران نے اسرائیل پر حملے کی تیاری کرلی، طریقہ کار بھی طے ہوگیا، امریکی انٹیلی جنس ذرائع

سارک کی چیئر آج کل نیپال کے پاس ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرامنگ کمیٹی کا اجلاس ہونا ایک بڑی پیش رفت ہے،

خودکشی کی مبینہ کوشش، مسجد الحرام میں ایک شخص بالائی منزل سے کود گیا

ذرائع کے مطابق سارک پروگرامنگ کمیٹی کا فیزیکل اجلاس چار سال بعد ہوا ہے، پروگرامنگ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس بھی تین سال پہلے ہوا تھا۔

SAARC Meeting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div