Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ننھے ٹک ٹاکر ’بابا چے‘ کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

سرفراز بگٹی نے ابو بکر المعروف بابا چے کو ایک لاکھ روپے عیدی بھی دی
شائع 09 اپريل 2024 08:46pm

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول بلوچستان کے معروف چائلڈ ٹک ٹاکر ابوبکر المعروف ”بابا چے“ کے تمام تر تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کا ٹیلنٹ کسی بھی طرح دیگر صوبوں سے کم نہیں، بلوچستان حکومت اپنے باصلاحیت آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھنے میں مدد اور موقع فراہم کرے گی۔

چائلڈ ٹک ٹاکر ابوبکر المعروف ”بابا چے“ سے اس ملاقات کا اہتمام غیر سرکاری تنظیم وائس آف بلوچستان نے کیا تھا۔

اس سے قبل چائلڈ ٹک ٹاکر ”بابا چے“ نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل پروگرام کے میزبان سے بلوچستان کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا تھا، جس پر وزیر اعلٰیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ”بابا چے“ کو وزیر اعلٰیٰ ہاؤس آمد کی دعوت دی۔

باصلاحیت بچے ”بابا چے“ کی وزیر اعلٰی ہاؤس آمد پر میر سرفراز بگٹی ان سے پیار و شفقت سے ملے۔

وزیر اعلٰیٰ بلوچستان نے چائلڈ ٹک ٹاکر کی صلاحیتوں کے اعتراف میں ایک لاکھ روپے عیدی اور ماسٹر تک تعلیمی کفالت کا اعلان کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ابوبکر المعروف ”بابا چے“ کو یقین دلایا کہ ان کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے نجی ٹی وی چینل کے مالک اور پروگرام کے میزبان سے رابطہ کرکے پروگرام میں آپ کو مدعو کرنے کا کہا جائے گا۔

اس موقع پر وائس آف بلوچستان کی ٹیم اور “ بابا چے “ نے وزیر اعلٰیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا۔

sarfaraz bugti

TikToker Abu Bakar

Baba Che

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div