Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

علماء اکرام کی کے ایف سی مصنوعات کے ساتھ روزہ افطار، حقیقت کیا ہے

سوشل میڈیا صارفین کے سخت الفاظ میں تبصرے
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2024 12:58am

غزہ میں جاری جنگ کے بعد اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جس کے لئے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد مہم چلا رہے ہیں ایسے میں مختلف مسلک سے منسلک علماء اکرام بھی پیش پیش ہیں۔

اسرائیلی مصنوعات سے منسلک کئی غیر ملکی کمپنی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جن میں کے ایف سی بھی شامل ہے۔ لیکن نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں علماء کرام کے سامنے کے ایف سی کے ڈبے رکھے گئے۔

تصویر وائرل ہونے پر صارفین نے علمائے کرام اور نجی ٹی وی چینل پر آگ بگولہ نظر آئے۔ صارفین نے نجی ٹی وی کو تنقید کا نشانہ بناتے رمضان ٹرانسمیشن اور چینل کا بائیکاٹ کرنے کا بھی کہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ افسوس کا مقام ہے کہ علماء نے اپنے سامنے کے ایف سی دیکھ کر بھی پروگرام کا بائیکاٹ نہیں کیا۔

ایک صارف نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہمارے علماء کرام ہے جو کے ایف سی کی پراڈکٹ کے ساتھ روزہ افطار کر رہے ہیں۔

تاہم معلوم ہوا ہے کہ وائرل ہونے والی تصویر پرانی ہے اور اس وقت غزہ کے حوالے سے کوئی بائیکاٹ نہیں چل رہا تھا۔

پاکستان

Ramzan Transmission

palestinians

KFC

Gaza War

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div