Aaj News

جمعرات, جون 13, 2024  
07 Dhul-Hijjah 1445  

قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کے نکاح کی تقریب کل لاہور میں ہوگی

عالیہ ریاض اور علی یونس کی منگنی کی رسم چند روز قبل واہ کینٹ میں ہوئی تھی
شائع 11 اپريل 2024 01:09pm

قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کی رسم نکاح کل سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس سے ہوگا۔

قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کے نکاح کی تقریب کل لاہور میں ہوگی، عالیہ ریاض کا نکاح سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس سے ہوگا۔

علی یونس بھی پیشے کے اعتبار سے کرکٹ کمنٹیٹر ہیں، رسم نکاح کے موقع پر قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

عالیہ ریاض اور علی یونس کی منگنی کی رسم چند روز قبل واہ کینٹ میں ہوئی تھی۔

آل راؤنڈر عالیہ ریاض 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان ویمن ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

انہوں نے ون ڈے میچز میں 1209 رنز اور 10 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ٹی 20 میچز میں 938 رنز بنائے ہیں اور 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

Waqar Younis

lahore

marriage ceremony

Wedding ceremony

WOMEN CRICKET TEAM

ALIA RIAZ

pakistan women crickter

aliya riaz

ali younis