Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

رشتے کے تنازعے پر نوجوان کی لڑکی اور اس کی والدہ پر فائرنگ، خود کو بھی گولی مار لی

جہانزیب جس لڑکی کو پسند کرتا تھا اس کے والدین کی مداخلت اور انکار پر طیش میں آگیا
شائع 14 اپريل 2024 06:47pm

پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل خانپور کے نواحى علاقه ظاہر پیر میں رشتے کے تنازعے پر نوجوان نے لڑکی اور اس کی والدہ پر فائرنگ کرکے خود کو بھی گولی مار لی۔

سرکاری سکول ٹیچر رئیس محمد اکبر کا نوجوان بیٹا جہانزیب جس لڑکی کو پسند کرتا تھا اس کے والدین کی مداخلت اور انکار پر طیش میں آگیا۔

نوجوان نے گھر میں گھس کر پہلے لڑکی اور اس کی والدہ کو گولی ماری، پھر خود کو بھی گولی مار دی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، لیکن تب تک نوجوان جہازیب جاں بحق ہوچکا تھا۔

جبکہ لڑکی اور اس کی والدہ کو تشویش ناک حالت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا۔

Murder

Suicide

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div