Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

کالا چنا چاٹ: بچوں بڑوں کو اسنیکس کے طور پردیں

پروٹین سے بھر پور چنا چاٹ مزیدار بھی ہے اور صحت بخش بھی
شائع 17 اپريل 2024 03:04pm

کالا چنا چاٹ ایک صحت بخش اور مزیدار ڈش ہے۔ آپ اسے بچوں کے اسکول سے واپسی پر انہیں فوری اور غذائیت سے بھر پور کھانے کے طور پر دے سکتی ہیں ،جب کہ بڑوں کے لیے بھی یہ غذائیت سے بھر پور اسنیکس بن سکتا ہے۔

کالے چنوں میں پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جبکہ اس میں کچے آم، انار دانہ اور لیموں کے ساتھ کھٹا میٹھا ذائقہ شامل کیا جا سکتا ہے۔

کالے چنوں کو عموما ابال کر پکایا جاتا ہے، اس لیے ان میں غذائی اجزاء برقرار رہتے ہیں ۔آپ اس چاٹ میں دہی شامل کر کے اسے نیا ذائقہ دے سکتی ہیں۔

اس مزیدار اور آساں ریسیپی کو ضروربنائیں۔

اجزاء

  • کالے چنے، دو کپ ابلے ہوئے
  • نمک ، حسب ذائقہ
  • چاٹ مصالحہ، دو کھانے کے چمچ
  • کالا نمک ، 1/2 کھانے کا چمچ
  • آلو ، ایک ابلا ہوا
  • پیاز، 1/2 کپ چوپ کی ہوئی
  • لیمن جوس، تین کھانے کے چمچ
  • امچور، ایک چائے کا چمچ
  • پسی ہوئی لال مرچ، دو چائے کے چمچ
  • کچے آم ، 1/2چوپ کئے ہوئے
  • ٹماٹر، 1/2 کپ

گارنش کے لیے

  • انار دانے، 1/2 کپ
  • دھنیا پودینے کے پتے، مٹھی بھر

ترکیب

ایک پیالے میں ابلے ہوئے چنے، پیاز، ٹماٹر، آلو، اور کچے آم ڈال دیں۔

انہیں اچھی طرح مکس کر لیں۔

پھر پسی ہوئی لال مرچ، کالا نمک، چاٹ مصالحہ، امچور اور نمک شامل کردیں۔

تمام اجزاء اچھی طرح مکس کر لیں۔

انار دانے اور دھنیا، پو دینے کے ساتھ گارنش کریں۔

مکسچر پر لیموں کا رس نچوڑ کر ڈال دیں اور پیش کریں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

receipe

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div