Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

ثانیہ مرزا نے طلاق کا سوگ ترک کردیا، نئے عزم کے ساتھ دی کپل شرما شو میں شرکت

شو میں شرکت کی تصویری جھلک دکھا دی
شائع 18 اپريل 2024 12:29pm
ٹانمزآف انڈیا
ٹانمزآف انڈیا

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک بار پھر ’دی کپل شرما شو‘ میں انٹری کی جھلک شیئر کی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا ٹرینڈ ’اپریل ڈمپ‘ کا کچھ تصاویری سلسلہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا جس میں موجود پہلی تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ثانیہ مرزا تصویر میں سرخ شرٹ زیب تن کیے، بڑی بالیاں پہنے ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑے اپنے مخصوص انداز میں صوفے پر بیٹھی ہوئی ہیں۔

تصویر میں ثانیہ مرزا پرسکون دکھائی دے رہی ہیں، جس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ وہ اب اپنے پرانے غم بھول کر آگے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا نے عید کے موقع پر اپنے بیٹے اور فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں اور اسمیں بھی وہ کوش اور مطمئن نشر آرہی تھیں۔

مداحوں کی جانب سے ہمیشہ ان کی تصاویر کو پسند کیا جاتا ہے۔ اور وہ انہیں خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔

ثانیہ مرزا اس سال کے شروع میں اس وقت سرخیوں کی زینت بنیں، جب ان کے پاکستانی کرکٹر شوہر شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کا اعلان کردیا تھا۔

اس اعلان کے بعد پاکستانی عوام کی ہمدردیاں ثانیہ سے وابستہ رہی ہیں ۔اور وہ آج تک شعیب ملک اور شنا جاوید کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مرزا خاندان نے ثانیہ کی علیحدگی کی تصدیق کردی تھی۔

ثانیہ کی شعیب ملک سے 2010 میں شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ہے،جو 2018 میں پیدا ہوا۔

Celebrities

Sania Mirza

lifestyle

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div