Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

آئی پی ایل میں موجود غیر ملکی کھلاڑیوں نے انتظامیہ پر دھوکے بازی کا الزام لگا دیا

امپائر نے بھی غیر ملکی کھلاڑی کی بات کو ان سنا کر دیا
شائع 20 اپريل 2024 02:32pm
تصویر بذریعہ: اسکرین شاٹس/ آئی پی ایل
تصویر بذریعہ: اسکرین شاٹس/ آئی پی ایل

بھارت میں ان دنوں آئی پی ایل جاری ہے، جہاں دنیا بھر کی ٹیموں کے کھلاڑی موجود ہیں، تاہم غیر ملکی کھلاڑیوں بھی بھارتیوں کی دھوکے بازی سے تنگ آ گئے ہیں۔

حال ہی میں ممبئی انڈینز اور پنجاب کنگز کے درمیان میچ جاری تھا، کہ اسی دوران کچھ ایسا ہوا جس نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی۔

ملن پور کے مہاراجہ یادو وندرا سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں الزام عائد کیا جا رہا ہے ممبئی انڈینز پنجاب کنگز کے خلاف ’چیٹنگ‘ کر کے میچ جیتی ہے۔

اس سنسنی خیز مقابلے کے اختتام کے ساتھ ہی نیا تنازع بھی کھڑا ہو گیا ہے، جس میں ہاردک پانڈیا اور روہت شرما کی ٹیم پر چیٹنگ اور دھوکے بازی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ممبئی انڈینز کے سوریا کمار یادو کریس پر موجود تھے کہ اسی دوران پنجاب کنگز کے بالر نے آؤٹ کی اپیل کی، جس پر ممبئی انڈینز کے غیر ملکی کھلاڑی ڈیوڈ اور پولارڈ نے بلے باز کو ڈی آر ایس لینے کا اشارہ کیا۔

جس پر کریس پر موجو د ارشدیپ اور سوریاکمار نے فورا ڈی آر ایس لینے کا فیصلہ کیا، اس سے قبل امپائر نے بال کو وائڈ قرار دے دیا تھا۔

کیمرے میں دونوں کھلاڑیوں کے ڈی آر ایس کے اشاروں نے عکس بند کر لیا، جس پر پنجاب کنگز کے حاضر کپتان سیم کرون نے آن فیلڈ امپائر سے شکایت بھی کی، جسے امپائر نے مسترد کر دیا۔

واضح رہے یہ ریویو کا فیصلہ پویلین میں بیٹھے ممبئی انڈینز کے کھلاڑیوں کے اشارے کے بعد امپائر کی جانب سے دیا گیا تھا۔ غیر ملکی کھلاڑی کو نظر انداز کرنا امپائر کو بھی مہنگا پڑ گیا ہے۔

جبکہ ممبئی انڈینز کی جیت پر غیر ملکی کھلاڑی بھی حیرانگی سے تکتےدکھائی دیے۔

IPL

Controversy

hardik pandya

mumbai indians

punjab kings

DRS