Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر گرفتار

شبیر گجر کی گرفتاری کی وجہ سامنے نہ آ سکی
شائع 21 اپريل 2024 02:54pm

لاہور کے حلقے پی پی 164 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق شبیر گجر کو کوہلو پولیس اسٹیشن میں منتقل کردیا گیا، پولیس شبیر گجر کو ویلنشیا ٹاؤن سے گرفتار کر کے روانہ ہوگئی، شبیر گجر کی گرفتاری کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما پاکستان تحریک انصاف شبیر گجر کو حفاظتی طور پر پولیس نے تحویل میں لیا۔

دوسری جانب چوہدری شبیر گجر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی کے خلاف کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کوئی لڑائی جھگڑا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ شبیر گجر پی پی 164 سے سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار یوسف میو کے ووٹوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشن گئے تھے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے ان میں پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کا1 حلقہ شامل ہے۔

صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے ان میں پنجاب اسمبلی کی 12، بلوچستان اور سندھ کی 2، 2 نشستیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

پی پی149 : پریزائیڈنگ افسر نے پولنگ ایجنٹوں سے پہلے ہی فارم 45 پر دستخط کرا لیے

پی بی 50 قلعہ عبداللہ: پشتونخوا میپ کے امیدوار کا 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کے اغواء کا الزام

ضمنی انتخاب: مختلف پولنگ اسٹیشنز پر جھگڑے، لیگی کارکن جاں بحق

lahore

by election

pti mpa

Shabbir Gujjar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div