Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں رضوان انجری کا شکار

پی سی بی کی میڈیکل ٹیم نے احتیاطی تدابیر کے طور پر محمد رضوان کو میچ سے باہر نکال دیا
شائع 21 اپريل 2024 10:15pm

قومی کرکٹر محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں انجری کا شکار ہوگٸے، میڈیکل ٹیم نے احتیاطی تدابیر کے طور پر محمد رضوان کو میچ سے بھی باہر نکال دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں کھیل کے تیرھویں اوور میں 103 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان کو بیٹنگ کے دوران دائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث وہ مزید بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور 22 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گٸے۔

پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز، چئیرمین پی سی بی نے روہت شرما کی خواہش کا جواب دے دیا

پی سی بی کی میڈیکل ٹیم نے احتیاطی تدابیر کے طور پر محمد رضوان کو میچ سے باہر نکال دیا اور محمد رضوان باقی میچ کا حصہ نہیں بن سکے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں محمد رضوان کی جگہ عثمان خان نے وکٹ کیپنگ کی۔

t20 series

Muhammad Rizwan

Pakistan vs New Zealand

Muhammad Rizwan Injury

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div