Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

چیک پوسٹوں کی ’زیادتیوں‘ کیخلاف احتجاج: بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ نے ہڑتال کا اعلان کردیا

حب میں بھوانی کے مقام پر اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاجی ریلی نکالی
شائع 22 مئ 2024 03:42pm

بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹر اتحاد نے بلوچستان کی شاہراؤں پر قائم چیک پوسٹوں کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج شروع کردیا سیکڑوں گاڑیاں حب کے قریب کھڑی کردیں کل سے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔

بلوچستان کی شاہراوں پر چیک پوسٹوں کو بھر مار کے خلاف بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج بن گئے حب میں بھوانی کے مقام پر اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاجی ریلی نکالی۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ چیک پوسٹوں پر فورسز کے اہلکاروں نے ہمارا جینا حرام کردیا ہے، نزرانہ نہ دینے پر گھنٹوں گںھٹوں ہمیں چیک پوسٹوں کھڑا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات مبظور نہ کئیے گئے تو کل سے تمام خوردو نوش کی اشیا اور دیگر گڈز کی ترسیل بند کردیں گے۔

بلوچستان

Public Transport

Transporters Strike