Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

کراچی کی سرکاری جامعہ نے طلبہ تنظیموں پر پابندی لگا دی

یونی ورسٹی انتظامیہ نے خلاف ورزی کرنے پر داخلہ منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا
شائع 23 مئ 2024 09:52am
تصویر بذریعہ: فائل فوٹو/ انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: فائل فوٹو/ انٹرنیٹ

پاکستان کی جامعات میں جہاں طلبہ تنظیموں کے حوالے سے موضوع چرچہ کا باعث رہا ہے، وہیں اب کراچی کی معروف جامعہ نے طلبہ تنظیموں پر پابندی لگا دی ہے۔

حال ہی میں وفاقی اردو یونی ورسٹی کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

کراچی کی وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ تنظیموں سے متعلق قدم اٹھائے جانے پر کہنا تھا کہ جامعہ نے تمام طلبا تنظیموں پر پابندی عائد کردی ہے، حکم کی خلاف ورزی کرنے والے طلبا کے داخلے منسوخ کردیے جائیں گے۔

جبکہ ردعمل کے طور پر فیصلے کے خلاف طلبا تنظیموں نے تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، طلبا تنظیموں کو تدریسی اور غیر تدریسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکم پر عمل نہ کرنے والے طلبا کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے طلبا کا داخلہ بھی فوری منسوخ کردیا جائے گا۔

فیصلے کے خلاف اسلامی جمعیت طلبا اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان اسلامی جمعیت طلبا کا کہنا ہے کہ طلبا تنظیموں پر پابندی لگانا طالبعلموں کی آواز کو دبانے کے مترادف ہے۔

karachi

students

Federal Urdu University

organizations