Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

کیا محسن نقوی وزارت داخلہ کا قلمدان چھوڑ رہے ہیں؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

صحافی آصف بشیر چوہدری نے دوسرے ن لیگی رہنما کا نام بھی بتایا جنہیں محسن نقوی کی جگہ وزیر داخلہ بنایا جاسکتا ہے۔
شائع 23 مئ 2024 01:35pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سینئر صحافی اور نجی چینل سے وابستہ رپورٹر آصف بشیر چوہدری نے وزیرداخلہ سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ محسن نقوی وزات داخلہ کا قلمدان چھوڑ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کار اعزاز سید کے یوٹیوب شو میں شریک آصف بشیر چوہدری نے کہا کہ ان کے ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی بہت جلد وزارت کا قلمدان چھوڑ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں صحافی آصف بشیر چوہدری کا کہنا تھا کہ بعض دیگر ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے اور محسن نقوی کی جگہ وزیر داخلہ کے لیے رانا ثنا اللہ کا نام سنجیدگی سے زیر غور ہے۔

آصف بشیر چوہدری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز اور اتحادی جماعتوں نے اس بات پر اعتراض کیا ہے کہ ملک کے وزیر داخلہ ہونے کے باوجود وہ (محسن نقوی) پارٹی کی پالیسیوں کا دفاع نہیں کرتے۔

سینئر صحافی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ”وزیر داخلہ کا کام حکومتی پالیسی فیصلوں کا دفاع، وضاحت، تفصیل اور بحث کرنا ہے جو اس وقت وہ نہیں کررہے۔“

آصف بشیر نے یہ بھی کہا کہ محسن نقوی کے ان کے ساتھ برتاؤ پر کچھ دوست ممالک نے بھی اعتراض کیا ہے۔

PMLN

پاکستان

mohsin naqvi