Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج

بلوچستان ہائیکورٹ میں یہ درخواست وکیل امان اللہ کنرانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی
شائع 23 مئ 2024 04:07pm

بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج کردی۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

بلوچستان ہائیکورٹ میں یہ درخواست وکیل امان اللہ کنرانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس پر سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

عدالت نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی کی درخواست خارج کردی جو عدالتی دائرہ اختیار میں نہ ہونے پر خارج کی گئی ہے۔

imran khan

quetta

article 6

Balochistan High Court

Bail Rejected

High treason case

Proceedings under Article 6