Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی، جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کا 4 ماہ سے احتجاج

حکومت زمینداروں کو 22 ارب دی رہی ہے لیکن اساتذہ کا کوئی پرسان حال نہیں رہا،مظاہرین
شائع 23 مئ 2024 05:11pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف جامعہ بلوچستان کے اساتذہ گزشتہ چار ماہ سے زائد عرصے سے سراپا احتجاج ہیں ۔

بلوچستان یونیورسٹی صوبے کی سب سے بڑی اور پہلی علمی درس گاہ ہے جس کے اساتذہ گذشتہ 75 دنوں سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا مطالبہ کررہے ہیں کہتے ہیں حکومت زمینداروں کو تو 22 ارب دی رہی ہے لیکن استاتذہ کا کوئی پرسان حال نہیں رہا۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو تنخواہیں دینگے جوکارکردگی سے مشروط ہوگی۔ جبکہ بلوچستان کے ماہرین تعلیم کہتے ہیں کہ جامعات کے مالی بحران کا حل ناگزیر ہے حکومت یونیورسٹیوں کو اپنا نہیں رہی ہے۔

دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ آنے والے بجٹ میں بلوچستان کی 11 جامعات کو مطلوبہ فنڈز کی ادائیگی کی فراہمی کے لئے رقم مختص کی جائے تاکہ اساتذہ سڑک پی بیٹھنے کی بجائے اپنے عملی کام میں لگ جائے ۔

protest

teachers

University