Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
10 Dhul-Hijjah 1445  

چار سالہ بچے نے اپنی سالگرہ حماس کے نام کردی، آسٹریلیا کے صہیونی مشتعل

فلسطین کی حمایت کرنے والے افراد نے اس بچے کی فلسطین سے محبت کو خوب سراہا اور اسے چیمپئن قرار دیا
شائع 23 مئ 2024 09:22pm

فلسطین کی محبت و حمایت میں جہاں دنیا بھر سے آوازیں اٹھتی ہیں وہیں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بچے نے بھی فلسطین سے محبت کا پیغام بھیج دیا۔

چار سالہ آسٹریلوی بچے کی سالگرہ کے موقع پر فلسطینی جھنڈے کی تھیم پر مبنی ایک کیک ڈیزائن کیا گیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سالگرہ کا کیک آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی ایک بیکری میں تیار کیا گیا جس پر تہلکہ مچ گیا۔

میں پیدا نہیں ہوا بلکہ بھیجا گیا ہوں، نریندر مودی کا اپنی پیدائش سے متعلق دعویٰ وائرل

سوشل میڈیا پر اس تصویر کے پوسٹ ہونے کے بعد ہنگامہ برپا ہوا جس کے بعد مذکورہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، آسٹریلیوی پولیس کی جانب سے فی الحال اس معاملے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیک پر فلسطینی جھنڈوں کے ساتھ حماس تنظیم کا ایک کارکن بھی نصب کیا گیا تھا جس کا چہرہ رومال سے چھپا ہوا ہے۔

کولمبیا کا فلسطین میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

بچہ بھی کیک پر موجود حماس کارکن کی طرح سر پر رومال باندھا ہوا ہے اور اُسی کی طرح لباس پہنا ہوا ہے۔

دوسری جانب فلسطین کی حمایت کرنے والے افراد نے اس بچے کی فلسطین سے محبت کو خوب سراہا اور اسے چیمپئن قرار دیا جبکہ تنقید آمیز تبصروں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

وہیں آسٹریلوی یہودی گروپ کے سی ای او رابرٹ گریگوری نے ڈیلی ٹیلی گراف کو بتایا کہ بچے کو دہشت گرد کا لباس پہنانا، جس میں حماس کا ہیڈ بینڈ بھی شامل ہے، قابل مذمت اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی ایک قسم ہے۔

Four Years Old Kid

Hamas Theme Birthday Cake