Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہالینڈ اور پولینڈ کے ویزے جاری

پیرو لیگ کا کوالیفائی راؤنڈ 31 مئی سے 9 جون تک کھیلا جا رہا ہے
شائع 23 مئ 2024 10:58pm

پاکستان ہاکی ٹیم کو ہالینڈ اور پولینڈ کے ویزے مل گئے جس کے بعد قومی ٹیم کی ہالینڈ روانگی کے ٹکٹس بھی بک کرادیے گئے ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے 20 مئی کو ایمسٹرڈیم روانہ ہونا تھا تاہم بروقت ویزا عمل میں تاخیر کی وجہ سے ہنگامی طور پر اسلام آباد میں موجود ہالینڈ کے سفارت خانے نے کھلاڑیوں کے فنگر پرنٹس کا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد ان کے ویزے یقینی بنائے ہیں۔

قومی ٹیم نے ہالینڈ کے خلاف 22 مئی کو میچ کھیلنا تھا جو روانگی میں تاخیر کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا تاہم اب قومی ٹیم مختلف کلبز کے خلاف میچز کھیلے گی۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ الٹمنس نیدرلینڈز میں ٹیم کو جوائن کرینگے۔ قومی ہاکی ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ نیدرلینڈز میں لگے گا۔

پاکستان ہاکی ٹیم مختصر تربیتی کیمپ کے بعد ایٹ نیشنز ٹورنامنٹ کھیلنے پولینڈ جائے گی جہاں پیرو لیگ کا کوالیفائی راؤنڈ 31 مئی سے 9 جون تک کھیلا جا رہا ہے، اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم پرو ہاکی لیگ کھیلنے کی حق دار ہوگی۔ گرین شرٹس 31 مئی کو ملائیشیاء کیخلاف پہلا میچ کھیلے گی۔

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Federation