Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 490 پوائنٹس کی کمی

دن کے ساڑھے بارہ بجے تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 75 ہزار 600 کی سطح پر آگیا
شائع 27 مئ 2024 12:57pm

پیر کی صبح کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دکھائی دیا۔

صبح کے وقت دکھائی دینے والی مندی دن چڑھے تک برقرار رہے۔ دن کے ساڑھے بارہ بجے تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک انڈیکس میں 490 پوائنٹس کی کمی واقع ہوچکی تھی۔

سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہونے کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی معاملات میں مختلف سطحوں پر پائی جانے والی بے یقینی بھی اسٹاک مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

دن کے ساڑھے بارہ بجے تک بینچ مارک 100 انڈیکس 75 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

pakistan stock exchange

490 POINTS LOST

LOW TRADING