Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر نظرثانی شروع

وزارت ٹرنزاٹ ٹریڈ کو معاہدے پر نظرثانی کی تجاویز تیار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
شائع 21 جون 2024 09:36pm

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر نظرثانی پر کام شروع کر دیا گیا ہے، وزارت ٹرنزاٹ ٹریڈ کو معاہدےپرنظرثانی کی تجاویزتیارکرنےکاٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت تجارت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور تجارت افغانستان کی امپورٹ ضروریات سےآگاہ کرےگی، حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بارڈرکنٹرول اتھارٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے، بارڈرکنٹرول اتھارٹی سےاسمگلنگ کی روک تھام کیلئے تمام ادارے مشترکہ رسپانس دینگے ۔

ذرائع کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر نظرثانی کے دوران اسمگلنگ روکنے کے اقدامات اٹھائے جائیں گے وزارت تجارت سے ایک ماہ میں رپورٹ تیار کرے گی۔

Pakistan Afghanistan Border

Pakistan Afghanistan Tension