Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

داؤدی بوہرہ برادی کے روحانی پیشوا صدر مملکت کی دعوت پر سندھ کا دورہ کریں گے

وزیراعلیٰ سندھ نے پیغام میں کیا کہا؟
شائع 25 جون 2024 04:57pm

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی دعوت پر داؤدی بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا سیدنا ڈاکٹر مفضل سیف الدین سندھ کا دورہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے ”ایکس“ اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں بتایا گیا کہ ’وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسمبلی کو بتایا داؤدی بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا سیدنا ڈاکٹر مفضل سیف الدین صدر پاکستان آصف علی زرداری کی دعوت کے جواب میں سندھ کا دورہ کریں گے‘۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ داؤدی بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا سندھ کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں بھی کراچی کا دورہ کیا تھا۔

Bohra Community