Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
11 Rabi ul Awal 1446  

فنانس بل کی منظوری ، ارکان پارلیمنٹ کو نئی مراعات مل گئیں

عبد القادر پٹیل نے پارلیمنٹ کی مراعات بڑھانے سے متعلق ترمیم ایوان میں پیش کی
شائع 28 جون 2024 06:05pm
فوٹو۔۔ اے ایف پی / فائل
فوٹو۔۔ اے ایف پی / فائل

مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت پیٹرولیم لیوی سمیت بھاری ٹیکسوں کے ساتھ وفاقی بجٹ 2024-25 قومی اسمبلی سے منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی۔ فنانس بل کی منظوری کے ساتھ ارکان پارلیمنٹ کو بھی کچھ نئی مراعات مل گئی ہیں۔

قومی اسمبلی بجٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے عبد القادر پٹیل نے پارلیمنٹ کی مراعات بڑھانے سے متعلق ترمیم ایوان میں پیش کی۔

ترمیم کثرت رائے سے منظور کر لی گئی جس کی مطابق اراکین اسمبلی کا سفری الاؤنس 10روپے کلومیٹر سے بڑھا کر25 روپے کر دیا گیا۔

یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کیلئے اکانومی ٹکٹ پر بڑا اضافہ

ترمیم کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کے بچ جانے والے سالانہ فضائی ٹکٹس استعمال نہ ہونے پر منسوخ کرنے کے بجائے اگلے سال قابل استعمال ہوں گے۔

IMF Tax

Budget 2024 25

BUDGET APPROVED