Aaj News

پیر, اکتوبر 14, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

کراچی : مجالس کے دوران کون سے راستے بند ہوں گے، ٹریفک پلان کا اعلان

بوہرہ کمیونٹی کی محرم الحرم کی مجالس طاہری مسجد صدر کراچی میں 7 سے 16 جولائی تک منعقد ہوں گی
شائع 05 جولائ 2024 11:20pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی میں بوہرہ کمیونٹی کی محرم الحرم کی مجالس طاہری مسجد صدر کراچی میں 7 سے 16 جولائی تک منعقد ہوں گی، مجالس کے دوران کون سے راستے بند ہوں گے ، ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کرلیا۔

سکیورٹی کے پیش نظر مجالس کے دوران ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین روڈ اور میر کرم علی تالپر روڈ ٹریفک کیلئے بند رہیں۔ شرکاء کیلئے پارکنگ کے مقامات سینٹ پال اسکول ، سینٹ پیٹرک چرچ، سٹی صدر سینٹر اور آرمی پبلک اسکول دیے گئے ہیں۔

حسن اسکوائر سے آنے والی ٹریفک کو پی پی چورنگی سے صدر دواخانہ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ایم اے جناح روڈ نمائش اور تبت سینٹر سے آنے والی ٹریفک کو کیپری سینما سے صدر دواخانہ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ پر ہی چلایا جائے گا۔

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کراچی پہنچ گئے

ٹریفک پولیس کراچی کے مطابق ریگل چوک سے آنے والی ٹریفک کو پریڈی چوک سے صدر دواخانہ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سرور شہید چوک ، ایٹریم مال سے آنے والی ٹریفک کو لکی اسٹار سے طاہری مسجد صدر دواخانہ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بھارت میں داؤدی بوہرہ جماعت سے متعلق عدالت کا فیصلہ

کوریڈور تھری، کیپری سگنل، کنٹونمنٹ چوک، اور صدر دواخانہ پر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا، عوام سے گذارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔

karachi

Traffic Plan

MUHARRAM UL HARAAM