Aaj News

جمعہ, ستمبر 13, 2024  
08 Rabi ul Awal 1446  

اننت امبانی کی شادی میں ایشوریا اور سلمان کی ایک ساتھ تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں سلمان خان اور ایشوریا رائے سمیت کئی معروف شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی تھی
شائع 16 جولائ 2024 10:58am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا

اننت امبانی کی شادی کی تقریبات نے جہاں سب کی توجہ حاصل کی، وہیں اب سلمان خان اور ایشوریا رائے کی ایک ساتھ تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس کی حقیقت بھی سامنے آ گئی ہے۔

12 جولائی کو ممبئی میں دنیا کی بڑی شادیوں کی تقریبات میں سے ایک تقریب منعقد ہوئی تھی، جہاں دنیا بھر کی معروف شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی تھی۔

تاہم اب ایک تصویر وائرل ہے، جس میں بالی وڈ اداکار سلمان خان سیاہ رنگ کی شیروانی پہنے اپنی بہن ارپیتا خان کے ہمراہ موجود ہیں۔

جبکہ ساتھ ہی دوسری طرف ایشوریا رائے بھی موجود ہیں، جبکہ اس تصویر میں تینوں کو خوش دیکھا گیا ہے۔

لیکن اب اس تصویر کی حقیقت بھی سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق اس تصویر میں ایڈیٹنگ کی گئی ہے، ایشوریا رائے اور سلمان خان کی 2 الگ الگ تصاویر کو ایک ساتھ ملا کر پیش کیا گیا ہے۔

تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

ایشوریا رائے کی جانب سے شادی میں اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ شرکت کی گئی تھی، تاہم اس تصویر میں آرادھیا کو ہٹا کر اس کی جگہ سلمان خان کو لگایا گیا ہے۔

جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے، جبکہ ساتھ ہی یقین بھی کرنے لگ گئے ہیں اور وجہ بھی بتا رہے ہیں کہ بچن خاندان اور ایشوریا رائے کے درمیان دوریوں کے باعث ایشوریا اپنی بیٹی کے ہمراہ تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں۔

تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین گریب

جبکہ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اداکارہ نے اپنی فیملی کے ساتھ تصویر بنوانے کے بجائے سلمان خان کے ساتھ تصویر بنوائیں۔

Salman Khan

Amitabh Bachchan

Abhishek Bachchan

photoshop

Aishwarya Rai Bachchan

Viral Photo

Anant Ambani Wedding