Aaj News

جمعرات, ستمبر 12, 2024  
08 Rabi ul Awal 1446  

ہنی ٹریپ کیس: حسن شاہ اور خلیل الرحمان نے مجھے بلیک میل کیا، ملزمہ آمنہ عروج کا جج سے مکالمہ

درویش آدمی تو صبح 4 بجے تہجد پڑھ رہا ہوتا ہے، یہ کیسا درویش آدمی ہے؟ جج کا خلیل الرحمان کے وکیل سے مکالمہ
شائع 30 جولائ 2024 04:14pm

معروف ڈرامہ نگار اور مصنف خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ کیس میں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے ملزمہ آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی۔

دوران سماعت ملزمہ آمنہ عروج نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ حسن شاہ میرا منہ بولا بھائی تھا، وہ اس میں ملوث ہے۔

آمنہ عروج نے کہا کہ جج صاحب مجھے پھنسایا گیا ہے، میں نے رقم نہیں لی، حسن شاہ نے میری ویڈیو بھی وائرل کی، حسن شاہ اور خلیل الرحمان نے مجھے بلیک میل کیا۔

جس پر خلیل الرحمان قمر کے وکیل نے کہا کہ جج صاحب میرا مؤکل درویش آدمی ہے۔

وکیل کی اس بات پر اے ٹی سی جج بولے درویش آدمی تو صبح 4 بجے تہجد پڑھ رہا ہوتا ہے، یہ کیسا درویش آدمی ہے؟

مرکزی ملزم کا بیان

خیال رہے کہ آرگنائز کرائم یونٹ لاہور نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کے آخری 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا، گرفتار کیے جانے والوں میں مرکزی ملزم حسن شاہ اور اس کا ساتھی محمد رفیق شامل ہیں جبکہ ملزم نے پولیس کو اعترافی بیان بھی دے دیا ہے۔

مرکزی ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ خلیل الرحمان قمر آمنہ عروج کے گھر اسے کاسٹ کرنے نہیں گیا، خلیل الرحمان قمر غلط ارادے سے آمنہ عروج کے گھر گیا تھا۔

ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ ماسٹر مائنڈ حسن شاہ نے خلیل الرحمان قمر کی آمنہ عروج کے ساتھ نازیبا ویڈیو بنائی، آمنہ عروج اور خلیل الرحمان قمر کی ویڈیو بنا کر وائرل بھی کی۔

ویڈیو کے مطابق خلیل الرحمان قمر، آمنہ عروج کے ساتھ پہلے صوفے پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، لیک کی گئی ویڈیو میں معروف ڈرامہ نگار برہنہ حالت میں دکھائی دئے۔

پولیس نے بتایا کہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ میں مرکزی کردار حسن رضا سے مزید تفتیش جاری ہے، کیس میں ملوث خاتون سمیت تمام 12 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Khalil ur Rehman Qamar

Honey Trap

amna arooj