Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

راولپنڈی میں اسکوٹی چلاتے برساتی نالے میں گرنے والی لڑکی کی لاش برآمد

22 سالہ لڑکی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا، حکام
اپ ڈیٹ 01 اگست 2024 03:53pm

راولپنڈی میں اسکوٹی چلاتے ہوئے برساتی نالے میں گرنے والے 22 سالہ لڑکی لاش برآمد کرلی گئی۔

واضح رہے کہ آج صبح راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن فیز 6 میں 22 سالہ لڑکی برساتی نالے میں جاگری جس کے بعد ریسکیو حکام کو طلب کیا گیا اور لڑکی کی تلاش کا آپریشن شروع ہوگیا۔

تاہم اب اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے کئی گھںٹوں پر مشتمل سرچ آپریشن مکمل کرلیا اور لڑکی کی لاش برآمد کرلی۔

rawalpindi

پاکستان