Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف باتیں ہو رہی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، فواد چوہدری

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کیس سننا چاہیئے، عمر ایوب
شائع 02 اگست 2024 09:53am

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقوں پر ٹیکس سے پیسہ کما رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو اکھٹا ہونا پڑے گا، 7 ماہ سے علیحدہ علیحدہ احتجاج اپوزیشن کی نا اہلی ہے، سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کیس سننا چاہیئے، تمام کیس بلکل بوگس اور بھونڈے ہیں، عالیہ حمزہ کوجھوٹے کیسز میں شامل کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔

9 مئی مقدمات: 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب، سابق وفاقی وزراء اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت 9 مئی کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، فواد چوہدری، مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ تمام رہنما عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔

جلاؤ گھیراؤ، جناح ہاؤس حملہ کیس: عمر ایوب سمیت 41 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

سابق وفاقی وزیر اسد عمر آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے وکلاء کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔

بعدازاں عدالت نے عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت سانحہ 9 مئی کے 3 مقدمات میں عمر ایوب، اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 اگست تک توسیع کا حکم جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ شادمان میں مقدمات درج ہیں۔

عمر ایوب

قبل ازیں انسداد دہشت گری عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم پر پورے پاکستان میں جو مقدمات بنائے گئے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں، 9 مئی کے مقدمات جعلی اور جھوٹے کیس ہیں، توشہ خانہ کیس میں کچھ ہے ہی نہیں القادر ٹرسٹ کا کیس ہی نہیں بنتا۔

عمر ایوب نے کہا کہ پورے پاکستان میں صرف 3 اہلکاروں کی وجہ سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے، کیسز کا دارو مدار اس بات پر ہے کہ 3 پولیس اہلکاروں نے بھیس بدل کر سازش سنی، تمام کیس بلکل بوگس اور بھونڈے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بانی پی ٹی آئی کا کیس سننا چاہیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدت کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی بری ہو چکے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد علیل ہیں، عالیہ حمزہ پر جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں، پیپلز پارٹی ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور ہیں، کرپشن کا بازار جو پیپلز پارٹی گرم کر رہی ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

اسلام آباد : پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر کھل گیا، عمر ایوب کا آفس سے سامان کی چوری کا الزام

پی ٹی آئی کا اگلے دو ہفتوں میں نیا سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری تم اور تمھارے وزیر اعلی کان کھول کر سن لو تمھارا یہ فراڈ ساری دنیا نے دیکھ لیا ہے، بلوچستان میں ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے ساتھ جو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہیئے، بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی مذمت کی ہے، اسماعیل ہانیہ کی شہادت اسرائیل کی بربریت ہے۔

فواد چوہدری

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات طے ہو گئی ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی نہیں ہونی، حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقوں پر ٹیکس لگا کر پیسہ کما رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی نا اہلی ہے کہ 7 ماہ بعد بھی علیحدہ علیحدہ احتجاج کررہے ہیں، جب تک اپوزیشن جماعتیں اکھٹی نہیں ہوتیں، حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، پی ٹی آئی کے 25 لوگ لاپتہ ہیں مگر کسی کو پرواہ نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی تقرری کے خلاف حامد خان گروپ نے درخواست دی، سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

Omar ayub

asad umar

ATC

Omar Ayub Khan

lahore

umar ayub

atc lahore

Asad Omar

ٖFawad chaudhry

FAWAD CHODHARY